22.5 C
Lahore
اکتوبر 16, 2019
Today News HD
دنیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق ضلع پلوامہ کے علاقے آونتی پورہ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کیا۔ فوجیوں نے گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔ قابض بھارتی افواج نے اس دوران ایک کشمیری نوجوان کو پکڑا اور اسے عسکریت پسند قرار دے کر فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

کشمیری نوجوان کو شہید کرنے کے بعد بھی بھارتی فوج کی خون کی پیاس نہ بجھی۔ قابض افواج نے سرچ آپریشن کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے دیگر علاقوں میں بھی پکڑ دھکڑ جاری رکھی۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرکے خصوصی حیثیت ختم کردی جس کے بعد وہاں دو ماہ سے کرفیو سمیت مختلف پابندیاں نافذ ہیں۔

Related posts

ٹرمپ نے ایران پر فوجی حملے کا حکم دینے کے بعد واپس لے لیا

todaynews

سرینگرمیں مسافربس کھائی میں جاگری، 33 افراد ہلاک

todaynews

جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی معیشت زوال پذیر

todaynews

Leave a Comment