22.5 C
Lahore
اکتوبر 16, 2019
Today News HD
انٹرٹینمنٹ

مہوش حیات اداکاری کے ساتھ سماجی خدمت میں بھی آگے

سوہاوہ: قومی ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات یتیم خانے’’میرا اپنا گھر‘‘کا افتتاح کرنے سوہاوہ پہنچ گئیں۔

نشان امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات کا شمار پاکستان کی مقبول اور باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جو اداکاری کے ساتھ فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش رہتی ہیں اور ملکی معاملات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے برملا اپنی رائے کا اظہار کرتی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مہوش حیات سندھ میں خستہ حال اسکولوں کی بحالی کیلئے پُرعزم

مہوش حیات حال ہی پاکستان کے سب سے بڑے یتیم خانے’’میرا اپنا گھر‘‘کا افتتاح کرنے صوبہ پنجاب کے ضلع جہلم کی تحصیل سوہاوہ پہنچیں جہاں انہوں نے فری آئی کیمپ کا دورہ کیا اور کیمپ میں جاری بچوں کی آنکھوں کے معائنے کا جائزہ لیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: دنیا پاکستانیوں اورمسلمانوں سے متعلق دقیانوسی خیالات بدلے، مہوش حیات

سوہاوہ میں اداکارہ مہوش حیات نے اسکول کے بچوں سے ملاقات بھی کی اور بچوں سے گھل مل گئیں اس کے علاوہ انہوں نے مریضوں سے خیریت بھی دریافت کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستانی گانے چرانے پر مہوش حیات بالی ووڈ پر پھٹ پڑیں

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل مہوش حیات نے سندھ کے خستہ حال اسکولوں کی بحالی اور ان میں پڑھنے والے سیکڑوں بچوں کی تعلیم کا بیڑہ بھی اٹھایاتھا۔

Related posts

علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی خاتون نے معافی مانگ لی

todaynews

فنکاروں کی وزیراعظم سے مقتول ریحان کے والدین کو انصاف دلانے کی اپیل

todaynews

عابدعلی کی صحت سےمتعلق اہلیہ رابعہ نورین کا ویڈیو پیغام

todaynews

Leave a Comment