22.5 C
Lahore
اکتوبر 16, 2019
Today News HD
پاکستان

نیب کا ادارہ عدالتوں کو مانتا ہے نہ قانون کو، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیب کا ادارہ نہ عدالتوں کو مانتا ہے اور نہ ہی پاکستان کے قانون کو۔

چیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے رہنما اعجاز جکھرانی کے گھر پر نیب کے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کا ادارہ نہ عدالتوں کو مانتا ہے اور نہ ہی پاکستان کے قانون کو، اعجاز جاکھرانی کے گھر پر چھاپے کی مذمت کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: مشیر جیل خانہ جات سندھ اعجاز جاکھرانی کے گھر پر نیب کا چھاپہ

بلال بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کے ایما پر پی پی کارکنان اور عہدیداروں پر جھوٹے کیس بنانے کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے، نیب کاروائیوں کے پیچھے حکومت کی انتقامی سیاست کا پورا پورا عمل دخل ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دشمن کی بھی چادر اور چار دیواری کے تقدس کا خیال کیا جاتا ہے مگر نیب اپوزیشن دشمنی میں سب بھول گیا ہے، پی پی پی عہدیداروں اور کارکنان کو اس طرح کے ہتھکنڈوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا، پارٹی کا ہر کارکن اعجاز جاکھرانی کے ساتھ کھڑا ہے۔

یہ پڑھیں: اعجازجاکھرانی کے بیٹے کا ساتھی طالب علم پرشدید تشدد

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کے گھر پر چھاپہ مار کر اہم دستاویزات قبضے میں لی ہیں۔

Related posts

اسلام آباد سے لاپتہ وکیل کی بازیابی کی درخواست پر وزارت دفاع سے جواب طلب

todaynews

حج کے دوران کرونا وائرس کے پیش نظر قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کردی

todaynews

ڈینیئل پرل کیس؛ سندھ ہائی کورٹ نے سماعت وکیل کی عدم حاضری کے باعث ملتوی کردی

todaynews

Leave a Comment