22.5 C
Lahore
اکتوبر 16, 2019
Today News HD
کھیل

پاورہٹنگ زکوچ کا تقرر ہونا چاہیےمصباح پر زیادہ بوجھ لاد دیا گیا، رمی

کراچی: سابق پاکستانی کپتان رمیز راجہ نے پاور ہٹنگ کوچ کے تقرر پر زوردیا ہے۔

رمیز راجہ نے کہاکہ مصباح الحق کو تمام فارمیٹس میں کوچنگ کی ذمہ داری دے کر بوجھ لاد دیا گیا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ٹوئنٹی 20 کھلاڑیوں کی سمت درست کرنے کیلیے ہارڈ ہٹر کوچ کی ضرورت ہے، انھوں نے کہا کہ پرانے کھلاڑیوں کو واپس لایا گیا جو دباؤ میں پرفارم نہیں کرپائے، بابر اعظم سے اوپننگ کرانا درست نہیں تھا۔

سرفراز احمد اچھی فارم میں نہیں، ان کی جگہ حارث سہیل کو چوتھے نمبر پر بھیجنا چاہیے تھا، رمیز نے کہا کہ مختصر ترین فارمیٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو سامنے لانے کی ضرورت ہے، ہم نے دوسرے ٹی 20 میں صرف 2 چھکے جڑے جبکہ حریف سائیڈ کی اننگز میں 8 سکسرز شامل تھے۔

Related posts

پاکستان کرکٹ میں سدھار لانے کیلیے نسخوں کی تلاش شروع

todaynews

اسٹیون اسمتھ رنز کی پرانی بھوک تیزی سے مٹانے لگے

todaynews

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

todaynews

Leave a Comment